ساؤ پالو،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) برازیل کے عظیم فٹ بالر پیلے گزشتہ 6 سال سے اپنی گرل فرینڈ رہی مارسیا سبیلے اوکی کے ساتھ منگل کو شادی کریں گے جو ان کی تیسری شادی ہوگی۔پیلے ابھی 75سال کے ہیں۔انہوں نے اے ایستادو دی ساؤ پالو اخبار سے کہا کہ اس بار انہیں زندگی کے لئے سچا پیار مل گیا ہے۔پیلے اور اوکی 1980کی دہائی میں نیویارک میں ملاقات کی لیکن 2010میں ساؤ پالو میں ایک لفٹ پر پھر سے ملاقات کے بعد وہ ایک دوسرے کے قریب آئے۔اوکی ابھی 42سال کی ہے اور پریکٹیشنر ہے،وہ 2012سے تین بار کے عالمی چمپئن پیلے کے ساتھ تمام عوامی پروگراموں میں نظر آتی رہی ہیں۔یہی نہیں حالیہ سالوں میں جب پیلے کو ہسپتال جانا پڑا تب بھی اوکی ان کے ساتھ رہی۔پیلے کو دنیا کے عظیم ترین فٹ بال کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے اپنے کیریئر میں 1363میچ کھیلے اور 1281گول کئے۔اس میں سے 91گول انہوں نے برازیل کی جانب سے کئے۔